Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 08:59pm

پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کی جائےگی۔

صوبائی حکومت کے مطابق 2100 یوٹیلیٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی۔

سستی چینی سے متعلق پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

Read Comments