اسلام آباد میں ملے مشکوک بیگ سے گرینیڈز، اسلحہ اور نقشے برآمد، شہر میں سیکیورٹی سخت

اہم سرکاری عمارتوں کی کلیئرنس کا عمل جاری
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2023 10:15pm

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ ملنے کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیگ سے ہینڈ گرنیڈز، پسٹل اور کچھ نقشہ جات ملے ہیں، پولیس کی ٹیم تمام چیزوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے ایریا کی کلئیرنس جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور مشکوک افراد کی نگرانی کے لئے ویجلینس ٹیموں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے۔

بیگ ملنے کے بعد ٹریل فائیو کو ہر طرح کی آمدورفت سے خالی کروا لیا گیا تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اردگرد اہم سرکاری عمارتوں کی کلیئرنس شروع کردی تھی۔

Read Comments