Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2023 06:30pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی پھلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

کراچی میں ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، پورٹ قاسم، رزاق آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی اور بتایا تھا کہ اگلے دو دن گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ صبح سویرے پنجاب میں بھی مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments