Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2023 07:53pm

ایشیا کپ فائنل : سری لنکا نے بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ایشیا کپ کا فائنل میچ بھارت نے 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

بھارتی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تباہ کرکے 50 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر باآسانی بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 51 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔

میچ میں بھارتی گیند باز محمد سراج نے عمدہ بولنگ کراتے ہوئے ہوئے 21 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فائنل میں سری لنکا کی اننگ کے دوران ایک وقت میں صرف 12 رنز پر اس کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے اور مجموعی طور پر سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کے کوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج کی 6 وکٹوں کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔

آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے کم سے کم اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ سری لنکا کا 50 رنز پر آل آؤٹ ہونا کسی بھی مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹیم کا سب سے کم مجموعی اسکور ہے۔

Read Comments