Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 12:20am

کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت مکمل

ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کےلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کے درمیان اہم بیٹھک میں مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ورلڈ کپ کے سخت امتحان کے لیے میدان میں اترنے کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم کے درمیان اہم بیٹھک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔

جس میں ورلڈ کپ کے اسکواڈ پر مشاورت کی گئی، سابق کپتان نے بابر اعظم کو ایشیا کپ کی شکست کو بھلا کر ورلڈ کپ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور کپتان بابر اعظم کا ایشیا کپ کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر اتفاق ہوا، فخر زمان کو ڈراپ نہ کرنے پر غور کرنے کے ساتھ فاسٹ بولر حسن علی ۔ ارشد اقبال اور اسپنر ابرار احمد کے ناموں کو بھی زیر غور لایا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اب ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ بریڈ برن سے بھی مشاورت کریں گے اور پھر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کرکے رواں ہفتے قومی اسکواڈ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Read Comments