Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 09:34am

دیپالپور: کالج طالبہ اغوا ہونے کے کئی گھنٹوں بعد بازیاب، عدالت میں بیان ریکارڈ

دیالپور میں سرعام اغوا ہونے والی سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہوگئی اور متاثرہ لڑکی نے عدالت میں پیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔

لڑکی نے بازیابی کے بعد عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان نے مجھے ایک کمرے میں بند رکھا اور وہ مجھ سے میرے والد، بھائیوں کے نام پوچھتے رہے۔

طالبہ کے مطابق کسی ملزم نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا جب کہ ملزمان اسے اگلے دن سندھی محلہ اوکاڑہ چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ طالبہ کو اغوا کرنے والے ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیپالپور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو سرعام نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

کار سوار ملزمان طالبہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے، وہ گزشتہ روز بازیاب ہونے کے بعد اپنے گھر پہنچی تھی۔

Read Comments