کرکٹ میچز کے دوران جوئے سے روکنے کیلئے درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب

ہمارا معاشرہ جوئے سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، درخواستگزار
شائع 18 ستمبر 2023 12:27pm

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران جوئے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

کرکٹ میچز کے دوران جوئے سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس سے جاوید قصوری عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کرکٹ میچز کے دوران جوئے کا انعقاد کیا جاتا ہے، ہمارا معاشرہ بری طرح اس چیز سے متاثر ہو رہا ہے۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے کرکٹ میچز کے دوران جوئے کا انعقاد روکنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔

عدالت نے کرکٹ میچز کے دوران جوئے سے روکنے کے لئے درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Read Comments