Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 05:45pm

پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے احکامات کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پرویز الہٰی کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا۔

سیشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیشن کورٹ کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

مزید پڑھیں

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹگرفتاری جاری

پرویز الٰہی مالی بے ضابطگی کیس میں رہا، ایک اور کیس میںگرفتار

پرویز الٰہی کا ایک روز راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کےحوالے

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پرویز الی کو ریمانڈ پر بھجوایا۔ عدالت سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ بعدازاں عدالت درخواست کو خارج کرے۔

Read Comments