Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 10:21pm

خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

خیبرپختونخوا کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سونیا شمروز خان کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل ویمن ان پولیسنگ کانفرنس 2023 میں پولیس آفیسرآف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا۔

ایس ای پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا، وہ بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ایس ایس پی سونیا شمروز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام کے دوران ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظررکھا اسی وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس سٹیشن نہیں آتی تھیں، اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں۔

Read Comments