Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2023 12:14am

یوٹیوب پوڈ کاسٹ کی ویڈیوز سے کیسے کتنے ڈالرز بنتے ہیں ؟

یوٹیوب پاکستان میں کاروبار کا ایک منافع بخش ذریعہ بن گیا ہے کہ بہت سے نوجوان اور یہاں تک کہ مشہور شخصیات بھی ڈالر میں پیسہ کمانے کے لیے اس پلیٹ فارم کی طرف بڑھے ہیں۔

ان دنوں پوڈ کاسٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے نادر علی، فریحہ الطاف اور بہت سے نئے تخلیق کار اس دوڑ میں شامل ہوئے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔

مورو بھی ایک ایسے ہی یوٹیوبر ہیں جنہوں نے یوٹیوب کے ابتدایہ دنوں سے ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا، وہ اپنے مزاحیہ خاکوں، اپنے کردار امان اللہ کے ساتھ بھی مشہور تھے لیکن مورو اب زیادہ تر پوڈ کاسٹ کرتے نظر آتے ہیں ۔

حال ہی میں مورو نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ابھی پوڈ کاسٹ پر توجہ دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی اور مواد نہیں بنا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ پوڈ کاسٹ سے بہتر پیسے کمالیتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں مورو نے بتایا کہ اگر ایک لمبی ویڈیو کو 1 ملین ویوز ملتے ہیں تو کوئی بھی اس کے ذریعے باآسانی 4 ہزار ڈالر کما سکتا ہے جبکہ ایک چھوٹی ویڈیو کے بدلے 300 ڈالر تک کمایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کی زیادہ تعداد کی یہی وجہ ہے۔

Read Comments