’سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ثابت ہوا تو ہماری خودمختاری کی بہت بڑی خلاف ورزی ہوگی‘

ہم کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے، کینیڈین وزیر خارجہ
شائع 19 ستمبر 2023 04:31pm

پیر کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر دیے گئے کینیڈین وزیراعظم کے بیان کے بعد کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بھی بیان جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے ایک اعلیٰ بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کرنے تصدیق کی ہے۔

میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہا کہ ’(یہ) الزامات کہ ایک غیر ملکی حکومت کا نمائندہ یہاں کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہو سکتا ہے… نہ صرف پریشان کن ہیں بلکہ مکمل طور پر ناقابل قبول بھی ہیں۔‘

میلانیا نے کہا کہ ’اگر یہ درست ثابت ہو گیا تو یہ ناصرف ہماری خودمختاری بلکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں اس کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی بھی ہوگی۔‘

مزید پڑھیں

برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سے بھی بھارت کے تعلقات بگڑنے کاامکان

بھارت چیخ اٹھا، سینئر کینیڈین سفارت کار ملک بدر، سفیر کیطلبی

ان کا کہنا تھا کہ ’جب سے معاملہ ہماری توجہ میں لایا گیا تب سے ہی ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے‘۔

کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہندوستانی ہم منصب کو کہہ دیا ہے کہ کینیڈا ہندوستان سے مکمل تعاون کی توقع رکھتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہم اس کی تہہ تک پہنچیں۔

Read Comments