Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2023 04:42pm

ایف آئی اے نے ڈالر مافیا کے گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر مافیا کے گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کی مدد سے ملک بھر میں ڈالر مافیا کے گھروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے کے اعلیٰ حکام نے ڈالر مافیا کے خلاف گھروں پر چھاپے مارنے کی اجازت دے دی ہے۔

خفیہ اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر رکھنے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔

Read Comments