Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2023 09:21am

بھارت کیخلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں، پاکستان نے بھی حاضر سروس افسر پکڑا ہے، سیکرٹری خارجہ

سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ملک میں بھارتی حاضر سروس افسر پکڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سائرس سجاد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیامیں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی، کینیڈیئن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہوگی، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے کیونکہ ہم نے بھی بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے خلاف تحقیقات میں امریکا کے بھی شامل ہونے کاانکشاف

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کیخلاف تحقیقات کھول دی، سفارتکارکے روپ میں چھپا ’را‘ اسٹیشن چیف ملکبدر

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یو این سے خطاب میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے، انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

Read Comments