لاہور: ایل ڈی اے کا آپریشن، شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں سے تجاوزات ہٹادیں

آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، پولیس اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا
شائع 20 ستمبر 2023 10:45am

لاہورمیں ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے شادیوال چوک سے کھوکھر چوک اور اطراف کی مین شاہراہوں پر100 سے زائد دکانوں و املاک سے تجاوزات ہٹا دیں۔

مین سڑکوں پرعرصہ دراز سے قائم ماربل اسٹورز، سینٹری سٹورز کی تجاوزات ختم کردی، جبکہ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، پولیس اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔

کمرشل اسٹورز، گراسری سینٹرز، سیلون، فوڈ پوائنٹس، ٹی پوائنٹس کے آگے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

آپریشن کے دوران تجاوزات، شیڈ، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمار کردی گئیں اور دکانوں کے آگے بنائے گئے فلور، سٹال انفراسٹرکچر بھی مسمار کیا گیا۔

Read Comments