Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2023 08:52pm

’آئندہ منتخب حکومت نجکاری کے ماورائے قانون فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ آئین سے انحراف قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم سرکاری خرچ پر گھومنے کا سلسلہ ترک کریں اور انتخاب کے انعقاد کی ذمہ داری پر توجّہ دیں۔

مزید پڑھیں: فوادحسن فواد کووزارت نجکاری کا قلمدان سونپ دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین نگراں حکومت کو طویل المدتی فیصلوں کا اختیار نہیں دیتا، اداروں کی نجکاری نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں، آئندہ منتخب حکومت ماورائے قانون فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ حکومت 53 روز میں ہوا میں تحلیل ہوجائے گی، اداروں کی فروخت کوقانونی حیثیت نہیں ملے گی۔

Read Comments