Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2023 09:43am

کشمیری عوام او آئی سی کی طرف امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، نگراں وزیر خارجہ

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام او آئی سی اور امت مسلمہ کی طرف امید کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر کااجلاس ہوا جس میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی۔

جلیل عباس جیلانی نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اقدامات اٹھائے گئے جنہیں واپس درست کرنے کے لئے او آئی سی بھارت پر دباؤ ڈالے۔

نگراں وزیر خارجہ نے اجلاس میں کہا کہ کشمیری عوام او آئی سی اور امت مسلمہ کی طرف امید کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

آوآئی سی رابطہ گروپ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی۔

Read Comments