Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2023 03:27pm

شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، مہنگائی کو مرحلہ وار کم کیا جائے گا۔

شرح سود پر پھیلنے والی افواہوں پر گورنر اسٹیٹ بینک نے صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جواب دیا کہ کیا 22 فیصد شرح سود کم ہے؟، شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو مرحلہ وار کم کیا جائے گا، مالی سال 2025 تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔

Read Comments