سندھ میں 2 دن کیلئے گیس کی فراہمی معطل

گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 06:11pm

دو گیس فیلڈز سے گیس سپلائی میں کمی کے باعث تمام جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 23 ستمبر کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

سندھ میں سی این جی اسٹیشن کو 2 دن کیلیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سعودی کمپنی کے قابل تجدید توانائی منصوبے میں شراکت دار بننے کی خواہشمند

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور ان کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Read Comments