Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2023 10:47pm

حافظ نعیم الرحمان کا گورنر سندھ ٹیلیفون، ادارہ نورِ حق آنے کی دعوت

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا ہے۔

شہر قائد کے مسائل پر بات چیت کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی نے گورنر سندھ کو ادارہ نورِ حق آنے کی دعوت دے دی۔

مزید پڑھیں

حافظ نعیم کا 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان

غیرمناسب باتوں کے باوجود جماعت اسلامی کے پاس گیا، گورنرسندھ

جماعت اسلامی کا اگلے ہفتے کراچی میں 100 مقامات پر احتجاج کااعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کل صبح ساڑھے 11 بجے ادارہ نور حق جائیں گے۔

کل دونوں کی ملاقات ہوگی جس میں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے بات چیت ہوگی۔

Read Comments