Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جماعت اسلامی کا اگلے ہفتے کراچی میں 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں 15 مقامات پر احتجاج کو ختم کردیا
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2023 10:16pm

جماعت اسلامی نے اگلے ہفتے کراچی میں 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ 6 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دے گی، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے ہم اپنی احتجاجی تحریک مزید تیز کر رہے ہیں۔

کراچی میں 15 مقامات پر ہونے والے احتجاج کو جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 مقامات پر ٹریفک جام کرکے احتجاج کیا۔

جماعت اسلامی کے نرسری پر ہونے والے احتجاج میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج کی قیادت کی، احتجاج باعث شارع فیصل اور اطراف پر ٹریفک کی روانی متاثرشدید متاثر رہیں۔

شارع فیصل پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم 10 منٹ اور احتجاج کریں گے، حکومت کی جانب سے پیٹرول بم مارا گیا اس لیے احتجاج کیا، ہمارے مئیر کو گاڑی چاہیئے، ان کو فری بجلی چاہیئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی ملک میں تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے اور ملک پر قابض جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، جاگیرداروں نے صرف 4 کڑوڑ جمع کرائے ہیں، وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگاؤ اورعوام کو بجلی پر رلیف دو، فری بجلی فری پیٹرول ان کو ملتا ہے، ان کے گھروں اور دفتروں پر چھاپے مارو تو ہمارے خون پسینے کہ پیسے ملے گے، عوام پرامن مظاہمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ سکتی ہے، یا تو پیٹرول کی قیمت کم کرو، یا گھرجاؤ اور الیکشن کراؤ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب 100 مقامات پر احتجاج کی کال دی جائے گی اور 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا،فل حال 15 مقامات پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

احتجاج والے مقامات میں واٹر پمپ، کورنگی نمبر 5 شارع کورنگی، قائد آباد نیشنل ہائی وے، بندر روڈ ایم اے جناح روڈ، حیدری ڈالمن مال شیرشاہ سوری روڈ شامل تھے۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا پشاور میں کل اور منگل کو کراچی میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج مہنگائی کیخلاف کراچی میں گاڑیاں بند کرنے کا اعلان

سراج الحق کا آئی پی پیز کے ساتھ معاملات پر عدالت جانے کا اعلان

اس کے علاوہ یوپی موڑ شاہراہ عثمان، اسٹار گیٹ شارع فیصل، لی مارکیٹ، ملینئم مال راشد منہاس روڈ، کالا پل کورنگی ٹاؤن روڈ اور سہراب گوٹھ سپرہائی وے بھی شامل ہیں۔

احتجاج کے دوران ایمبولینس کو راستہ فراہم کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان ایمبولینس کے لیے راستہ کلیئر کریں گے۔

karachi

protest

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div