جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کردیے

ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں، تفتیشی افسران
شائع 22 ستمبر 2023 11:12am

سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔

عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔

استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Read Comments