Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2023 07:56pm

عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے، پرویزخٹک

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے، پی ڈی ایم پر لوگ مزید اعتبار نہیں کرسکتے۔

سوات میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت میں آکر چیئرمین تحریک انصاف کا رویہ بدل گیا، سابق وزیر اعظم کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹیاں عوام سے وعدے کرتی ہیں اور پھر ہمیشہ منشور پر سمجھوتا کرتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک پارٹی بنائی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین حقیقی جمہوری، عوامی پارٹی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے آزمائی ہوئی پارٹی میں جانے کے بجائے اپنی پارٹی بنائی، جلد پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو صوبے کی بڑی پارٹی بنا کردم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

پیپلزپارٹی نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پر مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا

نواز شریف خود بھی بدل سے گئے ہیں، پرویز الٰہی

واضح رہے کہ پرویز خٹک کے کارکنوں سے خطاب سے قبل رہنما ن لیگ حبیب علی شاہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوئے۔

Read Comments