Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف

نوازشریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے اس لیے دوبارہ لندن آیا، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ میں تبدیلی نہیں ہوئی، مشورے کے لئے دوبارہ لندن آیا ہوں۔

لندن میں ن لیگ کی اہم میٹنگ جاری ہے، جس میں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

میٹنگ میں شرکت کے لئے نوازشریف اپنے دفتر پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا، تاہم شہبازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی تاریخ طے شدہ ہے، ان کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ گوجرانوالا میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے، اس لیےدوبارہ لندن آیا ہوں۔

مزید پڑھیں: ’شہباز شریف لندن گئے نہیں طلب کئے گئے ہیں‘

اجلاس میں شرکت کے لئے آئے لیگی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو برباد کیا گیا، ملک کو سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کیا۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، سازش میں شامل کرداروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے، سازشیوں کوکیفرکردارتک پہنچانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

شہبازشریف ہنگامی بنیاد پر لندن روانہ

سابق وزیراعظم شہبازشریف ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد 3 روز قبل منگل کے روز ہی پاکستان واپس پہنچے تھے، اور گزشتہ روز (جمعرات) کو صرف دو روز پاکستان میں قیام کے بعد دوبارہ ہنگامی طور پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔

ن لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دھڑ بندیوں کی اطلاع پر نوازشریف نے شہباز شریف کوفوری طور پر لندن طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے ایک گروپ نے نوازشریف سے شکوہ کیا تھا کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جب کہ 10 ایم پی ایز اور 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

نوازشریف اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے دفتر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کی آج غیر معمولی بیٹھک ہوگی جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوں گے، اور اس ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div