Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2023 11:25pm

شادی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا پیغام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا شادی کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد 2 خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنا پہلا پیغام جاری کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں ایک تصویر ان کی اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ جبکہ دوسری ان کی اہلیہ کے ساتھ ہے۔

اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ گرمجوشی اور پیاری خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ، یہاں سے کسی خاص کے ساتھ محبت اور ہنسی کی شروعات ہے۔

مزید پڑھیں

انشاء آفریدی نے شادی پر کس برانڈ کے عروسی لباس کا انتخابکیا

شاہین آفریدی کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنےآگئی

’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوںکے سامنے‘

یاد رہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔

Read Comments