جائیداد کیلئے بیٹے نے والد کو مردہ قرار دے دیا

والد کا عدالت میں بیان "میں زندہ ہوں"
شائع 23 ستمبر 2023 03:15pm

پنجاب کے شہر جہلم میں جائیداد ہتیانے کیلئے حقیقی بیٹے نے برٹش نیشنل والد کو مردہ قراردے دیا۔

مردہ قرار دینے پر88 سالہ والد بیماری کی حالت میں پاکستان پہنچ گئے۔ برٹش نیشنل والد نےعدالت میں بیان قلمبند کروا کہ ”میں زندہ ہوں“۔

والدغلام حسین نے کہا کہ بیٹے کو برطانیہ میں مکان خرید کردیا، جو نوسربازگینگ کے ساتھ مل کر جائیداد ہتیانا چاہتا ہے۔

Read Comments