Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 06:55pm

اشتعال انگیز تقاریر کیس: عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو طلب کرلیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہدرج

عمران خان حملہ کیس: رانا ثناء، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شاملتفتیش

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی ڈسچارج رپورٹ مسترد کر دی اور دونوں ن لیگی رہنماؤں کو 30 ستمبر کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف دہشت گری سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا۔

Read Comments