Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 06:29pm

پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ میگا ایونٹ کے لیے پی سی بی کی جانب سے پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دیں گے جبکہ مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر اور گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ، مورنی مورکل بولنگ کوچ جبکہ آفتاب خان اور عبدالرحمان فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈرکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ عثمان انوری سیکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا فیصلہ کس کے مشورے پرہوا؟

کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی بارشہوگی

نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ، مداحوں کے لیے خاصپیغام

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک قومی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کے بعد پاکستان ٹیم اب 25 کی بجائے 27 ستمبر کو براستہ دبئی بھارتی شہر حیدرآباد روانہ ہوگی۔

Read Comments