کراچی: سونے کے کارخانے سے ڈاکو 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار

واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، ایک ملزم موٹرسائیکل پر اور دیگر پیدل فرار ہوئے
شائع 23 ستمبر 2023 10:40pm

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر صراف کے کارخانے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

واردات کے دوران ڈاکو 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عبداللہ ہارون روڈ پر صراف کے کارخانے میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں 5 ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں لٹیروں نے شہری کو گھر کے سامنے لوٹ لیا

بدعنوانی، دھوکہ دہی کے الزامات، ضلعی افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز

طالبان کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان گرفتار، ملزمان کے اہم انکشافات

ڈکیتی کے بعد ایک ملزم موٹرسائیکل پر اور دیگر پیدل فرار ہوئے۔

Read Comments