Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2023 07:18pm

کراچی: لیاقت آباد میں سرکاری اسپتال کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں پرندہ مارکیٹ نے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ سرکاری اسپتال کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

لیاقت آباد میں سرکاری اسپتال کے باہر اتوار کو پرندہ مارکیٹ لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

اسی دوران ایک حاملہ خاتون بروقت اسپتال نہ پہنچ سکی اور لیاقت آباد میں سرکاری اسپتال کے باہر رکشہ میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے اہلیہ بروقت اسپتال نہ پہنچ سکی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد پرندہ مارکیٹ لگنے سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے، ہر اتوار کو لگنے والی یہ پرندہ مارکیٹ غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

11 سال بعد پیدا ہوکر اغوا ہوجانے والا نومولود دوبارہ ماں کو مل گیا

بختاور نے بالآخر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شئیر کردی

61 برس ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھر میں تبدیل

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرندہ مارکیٹ کو متبادل جگہ دے کر اتوار کو ٹریفک جام کے مسائل کا حل نکالا جائے۔

Read Comments