چیرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کی درخواست پر دلائل طلب

وکیل ضیاالرحمان نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی
شائع 25 ستمبر 2023 10:37am

انسداد دہشت گردی عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرلئے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل ضیاء الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ضیاالرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین سے 12 اکتوبر تک دلائل طلب کرلیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments