اسد الدین اویسی کو مسلم بھارتی اراکین کی جان لیے جانے کا خوف ستانے لگا
آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی سرکارخواتین اور مسلمانوں کے خلاف ہے اور انہیں ہندوستانی سیاست سے نکالنا چاہتی ہے۔
اسد الدین اویسی نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جتنہ پارٹی کی نفرت نسل در نسل چلتی آرہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب مسلم اراکین کو قتل کر دیا جائے گا۔
سربراہ آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کا کہنا تھا کہ جے پی رہنما رمیش بڈوری نے مسلمان رہنما دانش علی کو ملا اور دہشتگرد کہا۔
واضح رہے کہ 2014 سے اب تک اسد الدین اویسی کے گھر پر چار مرتبہ حملہ کیا چکا ہے۔
Read Comments