Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2023 04:38pm

جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سُرجانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کونسلر حبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ مہروز علی کے مطابق جماعت اسلامی کے کونسلر حبیب اللہ کے قتل میں ملوث ملزم امتیاز جونی کو خفیہ اطلاع پر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے نامعلوم مقام پر چھاپہ مار کے ملزم کے ایک اور قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 7 سے 8 ملزمان ملوث تھے۔

فائرنگ کا واقعہ بجلی کے کنڈوں کے تنازعے پر پیش آیا تھا، جس کے بعد ملزم گرفتار نہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سابق ایس ایچ او کو معطل کیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments