حکومتوں کی ناکام حکمت عملی پر جماعت اسلامی کل وائٹ پیپر جاری کرے گی

وائٹ پیپر میں ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں قیصر شریف
شائع 26 ستمبر 2023 10:33pm

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کل وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی ظالمانہ پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور نگراں حکومت کی بدترین کارکردگی بھی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی عدم استحکام کا شکار ہے، موجودہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومت کو قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔

قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

سراج الحق کل منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملکی مسائل کا حل اور متبادل پالیسی بھی پیش کریں گے۔

Read Comments