Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 10:32pm

اشیاء اور کرنسی افغانستان اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان کےحوالے سے ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو کرنسی اور اشیاء کی اسمگلنگ سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں ترقی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام ناگزیر ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقبل مندوب نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت پر پابندی کے حوالے سے پاکستان کا واضح مؤقف ہے۔

Read Comments