ملتان، آشوب چشم کے شکار ہیلتھ پروفیشنلز کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

ٓڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بھی مرض کا شکار ہورہے ہیں، محکمہ صحت
شائع 28 ستمبر 2023 09:01am

ملتان میں آشوب چشم کے شکار ہیلتھ پروفیشنلزکو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا کہ ڈاکٹرز اورعملے کو چھٹیاں یا ڈیوٹی تبدیل کردی جائے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھرمیں آشوب چشم کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے جس سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس بھی مرض کا شکارہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

Read Comments