Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 04:37pm

’اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں‘

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں۔

جیلی عباس جیلانی نے کہا کہ وزیراعظم نے نیویارک میں وبائی امراض سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کےسربراہان سے ملاقات کی، انوارالحق کاکڑ نے عالمی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیے۔

نگراں وزیر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں

’سپریم کورٹ اگر انفارمیشن کمیشن کے ماتحت ہے تو عدلیہ آزاد کیسےہوگئی؟‘

’عمران خان کو گالی دی تھی، مجھے دیتے تو شاید کنٹرولکرلیتا‘

شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، ’ڈی سی صاحب آپ آگ سےکھیل رہے ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی دورے کے دوران کشمیر پر اپنا مؤقف پیش کیا اور کشمیر کے حق خودارایت سے متعلق دنیا کو بتایا۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم ہر فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں۔

Read Comments