عید میلاد النبیﷺ: لاہور کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری
شائع 28 ستمبر 2023 08:38pm

عید میلاد النبیﷺ کے پیش نظر لاہور شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس سلسلے میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ 29 ستمبر بروز جمعہ کو شہر میں سینما گھروں اور تھیٹرز میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

رافعہ حیدر نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام تھیٹرز اور سینما گھروں کے مالکان کو تحریری ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: 12 ربیع الاول کو کونسی سڑکیں بند رہیں گی، ٹریفک پلانجاری

سندھ میں 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کااعلان

چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 29 ستمبر کوہوگی

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ولادت رسولﷺ کی عقیدت و احترام میں ان سینما گھر اور تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read Comments