Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 08:52pm

ملک میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری، مزید مقدمات درج

ملک بھر میں بائیسویں روز بھی بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ ہے۔ درجنوں مقدمات درج کرکے متعدد افرا کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاون مسلسل جاری ہے۔

ملتان میں ایک سو بائیس بجلی چوروں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اب تک مہم میں جنوبی پنجاب میں 2 ہزار 963 بجلی چور گرفتار ہوئے۔ بجلی چوروں کیخلاف درج ہونے والے مقدمات کی کل تعداد 4 ہزار 725 ہوگئی۔

فیصل آباد میں فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں اب تک 737 بجلی چوروں کو 8 کروڑ90 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔ 679 بجلی چوروں کو گرفتار اور 9 کروڑ76 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ صاحب میں گزشتہ روز مزید 24 بجلی چور پکڑے گٸے ، بجلی چوری کرنے والے 24 افراد کے خلاف مقدمات درج کرواٸے گٸے۔

حویلی لکھا میں بجلی چوروں کے خلاف 18 مقدمات رجسٹرڈ کروائے گئے۔ اب تک 23 کروڑ روپے کی رننگ ریکوری بھی ہو چکی ہے۔

سندھ کے شہر شہدادکوٹ میں سیپکو ٹیم نے مختلف علاقوں سے مزید 50 سےزائد ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کردیے۔ اب تک 70 سے زائد افراد کے خلافمقدمات درج کروائے گئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیرپور میں بھی کئی افراد کے گھروں اور دکانوں سے بجلی چوری کے کنیکش کاٹ دیےگئے۔ 10افراد کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا۔

Read Comments