افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 3 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

ژوب کے قریب سرحد پر دراندازی کی کوشش کی گئی
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 03:48pm

سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کی ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا کر تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عماہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں حملے کی کوشش کی گئی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لائنس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

Read Comments