راولپنڈی : مزاحمت کے باوجود 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات مسمار

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آر ڈی اے
شائع 30 ستمبر 2023 09:19pm

راولپنڈی میں چکری روڈ پر آر ڈی اے نے پولیس کے ہمراہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیا اور دو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات گِرا دیں۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر سیل کرکے مین گیٹس اور ڈیوائڈر مسمار کر دیئے گئے۔

سوسائٹیز کے عملے کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کی مزاحمتکے باوجود راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) اور پولیس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن عوامی شکایات پر شروع کیا گیا ہے۔

ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔

Read Comments