ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، رانا تنویرحسین

شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، سابق وزیر
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 11:01am

رانا تنویرحسین نے کہا کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ ن لیگ ملک اور قوم کی خدمت کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، ن لیگ نے شاہد خاقان کوعزت دی، وزیراعظم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نےحلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈلائن سے انحراف کیا۔

مزید کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

Read Comments