Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 10:16am

نوے روز میں عام انتخابات نہ کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

ملک بھرمیں نوے روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق 90 روزمیں الیکشن کروانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں انتخابات کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے لیکن فلحال آئینی مدت کے دوران الیکشن کروانے کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انتخابات 90 روز میں نہ کرانے کے نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

Read Comments