سعودی پولیس نے اپنی نقالی کرنیوالے 7 افراد کو دھرلیا

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی
شائع 02 اکتوبر 2023 01:12pm

سعودی عرب میں پولیس نے اپنی نقل اتارنے والے سات افراد کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہریوں نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں وہ ایک اسٹور میں مزاحیہ انداز میں مقامی پولیس کی نقالی کر رہے تھے۔

حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ اس طرح کا مواد بنانے کا مقصد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے سات میں سے پانچ سعودی شہری ہیں جبکہ دو دیگر عرب نژاد ہیں۔

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Read Comments