Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 03:58pm

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 26 ستمبر پشاور میں امن امان سے متعلق ایپکش کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دستاویز کے مطابق اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کی گئی ہیں، ملک بھر میں ساڑھے 4 ملین غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 12 ہزار 320 ٹیمپرڈ افغان پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئےایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جائے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

Read Comments