Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 09:40pm

ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنی ہے؟

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ہمراہ نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی شادی کے موقع پر میک اپ کیلئے اپنے پرانے دوست اور میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے شادی کے موقع پر جو آئیوری رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کی جانب سے تیار کیا گیا تھا ۔

نجی اخبار سے گفتگو میں ڈیزائنر فراز منان کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان نے اس خاص دن کے لیے ان کے تیار کردہ جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت واضح طور پر ظاہر نہ کرتے ہوئے انہوں نے اتنا بتانے پر اکتفا کیا ہے کہ ہمارے کسٹمائزڈ برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

اس بات سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی 35 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہو گی۔

Read Comments