Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 08:30pm

اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدورجاں بحق، ایک زخمی

اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدورجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

بھارہ کہو اسلام آباد میں کرین گرنے سے 3 مزدورموقع پر ہی جاں بحق گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

کرین کی لفٹ میں 4 مزدور نیچے دب گئے، جس سے حادثہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں قیصرعباس، ثمر شاہ اور وارث شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے کی ثمر اقبال کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پرموجود ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments