Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 08:25pm

ماہرہ کے شوہر سلیم کریم کی ’عمر اور دولت‘ کے حوالے سے متضاد دعوے

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، لیکن جیسے ہی شادی خبر آئی ان کے نئے شوہر سلیم کریم کے متعلق افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں۔

ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے ایک پُروقار تقریب میں شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر جاری ہوتے ہی ہر جانب جوڑے کے چرچے ہونے لگے۔

ماہرہ کا نام سلیم کریم سے جڑنا تھا کہ مداحوں میں تجسس پیدا ہوگیا کہ سلیم آخر ہیں کون؟

اسی دوران سلیم کریم کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان کی عمر 50 سے 66 سال کے درمیان ہے اور وہ ایک امیر ترین بزنس ٹائیکون ہیں۔

تاہم، اس معلومات کو ایک خاتون جرنلسٹ نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلیم کریم کی عمر 66 سال نہیں بلکہ وہ 50 سال کی عمر کو بھی نہیں پہنچے ہیں اور وہ کوئی بزنس ٹائیکون بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

سلیم کریم کون ہیں اور ماہرہ سے ان کی پہلی ملاقات کہاں ہوئیتھی

ماہرہ خان کے عروسی لباس کی قیمت کتنیہے؟

شوبزسیلیبرٹیز کی شادیوں کے جوڑوں سے رنگ کہاںگئے؟

مہوش اعجاز نامی صحافی نے کہا کہ ’سلیم کریم کا ایک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے، ان کی عمر 40 کے قریب ہے، اور مجھے یہ سب اس وجہ سے پتا ہے کیونکہ میں ان سے خود ملی ہوں۔‘

انہوں نے ان غیر مصدقہ معلومات کو پھیلانے کو پیغام دیا کہ ’برائے مہربانی ان فضول باتوں کو نہ پھیلائیں اور نہ ہی ایک ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین کریں جو صرف جھوٹی اور غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔‘

Read Comments