Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 08:10am

عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف کو چیلنج

سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان کے بعد ان کی والدہ کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔

ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہےاس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔

والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی عثمان ڈار کے انٹرویو پر ردعمل جاری کیا ہے۔

Read Comments