Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2023 04:55pm

روپیہ مسلسل مہنگا، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ مزید گرگیا

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل 20ویں سیشن میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا لین دین 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی سے 284 روپے پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 04 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بینک ڈیپازٹس محفوظ ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

عوام کو اکتوبر کے وسط میں پیٹرول پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان

دوسری پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے کے بعد 47 ہزار 452 پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments