Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2023 12:27pm

مہاجرین کی پاکستان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن کے بعد پاک افغان وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

پاک افغان وزرائے خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ملا امیر متقی کی تبت میں ملاقات ہوئی۔

غیر قانونی افغان مہاجرین کی پاکستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق تبت میں ہونے والی ملاقات میں پہلے تورخم اور اب چمن بارڈر پر افغان سائیڈ سے فائرنگ کے واقعات کے علاوہ پاک افغان تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاک افغان وزرائے خارجہ ٹرانس ہمالیہ فورم کے تیسرے اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان حکومت نے پاکستان سے واپس جانے والوں کے استقبال کی تیاریکرلی

ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندیعائد

دوسری جانب پاکستان سے واپسی جانے والے غیر قانونی افغان شہریوں کے لئے افغان عبوری حکومت نے سرحدی علاقے میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

افغان حکومت ضلع لال پورہ میں کیمپ لگائے گی جہاں پاکستان سے واپس آنے والے مہاجرین کو سرحدی علاقے میں ویلکم کیا جائے گا۔

Read Comments